محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے زیراہتمام ہفت روزہ آگاہی مہم 28فروری تک جاری رہے گی‘ بیگم ذکہ شاہنواز
جمعرات 26 فروری 2015 14:05
لاہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) وزیر بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے زیراہتمام ہفت روزہ آگاہی مہم 28فروری تک جاری رہے گی۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بہبود آبادی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے شہر میں بینرز اور بورڈ لگائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ کے زیراہتمام لاہور میں 70فلاحی مراکز پر خواتین کی آگاہی کیلئے گروپس میٹنگ اور مردوں کی آگاہی کیلئے سوشل موبلائزر کی گروپس میٹنگ کاانعقاد کیاجا رہاہے۔ شہر کی 30کچی آبادیوں میں فری میڈیکل اور فیملی پلاننگ کیمپ لگائے گئے ہیں جس میں غریب اور مستحق افراد میں مفت ادویات تقسیم کی جا رہی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں باہمی مشاورت اور فلاحی مراکز کی سہولتوں سے فائدہ اٹھانے والے جوڑوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 28فروری کو ہمدرد فاؤنڈیشن ہال میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو بہبود آبادی کاآگاہی سیشن بھی منعقد کروایا جا رہا ہے۔بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ بچوں کی شرح پیدائش میں مناسب وقفہ رکھ کر ہم نہ صرف اپنا کنبہ چھوٹا رکھ سکتے ہیں بلکہ معاشی مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ بہبود آبادی کے پیغام کو ہر سطح پر عام کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.