اسلامیہ ماڈل سکول سپورٹس فیسٹول کی مناسبت سے ڈارٹس کے مقابلے آج سے شروع ہونگے ،آرچری یکم ودومارچ کوکھیلے جائینگے
جمعرات 26 فروری 2015 19:27
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء)اسلامیہ ماڈل سکول سپورٹس فیسٹول کی مناسبت سے ڈارٹس کے مقابلے آج 27فروری سے شروع ہونگے ،آرچری کے مقابلے یکم مارچ کوکھیلے جائینگے۔ڈارٹس ٹورنامنٹ کاباضابطہ افتتاح سپورٹس رائٹرزایسوسی ایشن خیبر پختونخواکے صدر نادر خواجہ کرینگے جبکہ اختتامی تقریب کے موقع پر پاکستان ڈارٹس فیڈریشن کے صدر محمد نعیم بخش مہمان خصوصی ہونگے جو نمایاں پوزیشن جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں وکیش انعامات دینگے۔
پشاور کے علاقہ لخکر آبادمیں جاری اسلامیہ ماڈل سکول سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میںآ ج 27فروری سے شروع ہونیوالے ڈارٹس مقابلوں میں طلبہ وطالبات کی 8ٹیمیں حصہ لیں گی ۔جبکہ آرچری ٹورنامنٹ یکم سے2مارچ تک منعقد ہونگے ۔اسلامیہ ماڈل سکول کے پرنسپل مولاناخان بہادرنے کہاہے کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں پر قرار واقعی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے اوریہی مقابلے کھیلوں کی تنظیموں کی نگرانی میں ہونی چاہئے تاکہ ایونٹ کاانعقاد مناسب اور منظم طریقے سے ممکن بنایاسکے تاکہ کھیلوں کی تنظیمیں انہی بچوں کومزید پالش کرتے ہوئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر منعقدہ کھیلوں کے مقابلوں کیلئے تیارکیا جاسکے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.