سپریم کورٹ نے بل بورڈ ،فٹ پاتھوں اور شاہراہوں پر لگی بورڈنگ سے متعلق فریقین کو تین ہفتوں میں جواب داخل کرانے کی ہدایت کردی
جمعرات 26 فروری 2015 19:32
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے بل بورڈ ،فٹ پاتھوں اور شاہراہوں پر لگی بورڈنگ سے متعلق وفاقی اور صوبائی حکومتوں ،کراچی کنٹونمنٹ اور کنٹونمنٹ سمیت 17 ایجنسیز کو تین ہفتوں میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس مقبول باقر پرمشتمل دو رکنی بینچ نے بل بورڈ اور ہورڈبنگ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے پیش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ملک واپسی تک ان کو عہدے سے ہٹادیا جائے۔ عدالت کے استفسار پر میونسپل کمشنر مسعود عالم نے پہلے بل بورڈ اور بورڈنگ کی اجازت دینے پر لاعلمی کا اظہاری کیا بعدازاں محکمے کے دوسرے افسر کی جانب سے یاد دلانے پر انہوں نے عدالت کو بتایا کہ85کروڑ روہے تک آمدنی حاصل ہوتی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.