حکومت اور تحریک انصاف کی سوچ ایک جیسی ہے ، جوڈیشل کمیشن پر اختلافات ختم ہو گئے ہیں : اسحاق ڈار
جمعرات 26 فروری 2015 21:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26فروری۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس کے بعد دونوں رہنماﺅں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اسحاق ڈار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے حکومت اور تحریک انصاف کی سوچ ایک جیسی ہے جبکہ دونوں جماعتوں کی کوشش ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی بھرپور کوشش ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روک سکے جبکہ اس لعنت کے خاتمے کے لیے تمام جماعتوں کے رہنماﺅں سے رابطے میں بھی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت 3 بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم نے کل ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔(جاری ہے)
تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے جاری بحران کے حوالے سے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن پر تحریک انصاف کے ساتھ بہت حد تک اختلافات ختم ہو گئے ہیں جبکہ دوسری جانب سیاسی جرگہ بھی جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کوششیں کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے جرگے کو جمعرات کو اس حوالے سے جواب دینے کو کہا تھا جبکہ 6 میں سے 5 نکات کو ریویو کر لیا گیا ہے اور زیادہ تر اختلافات ختم ہو چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ جلد جوڈیشل کمیشن قائم کر لیا جائے تاکہ بحران جلد حل ہو سکے۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کو اسمبلی اجلاس میں آنے کی دعوت دی گئی ہے جبکہ ان کی جان سے اجلاس میں آنے سے انکار نہیں کیا گیا۔تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار سے تفصیلی بات ہوئی ہے جبکہ غلط لوگوں کو سیاست سے نکالنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ سیاست دانوں پر بدنماءداغ ہے جبکہ ووٹ کی خرید و فروخت کرنے والے ایم پی اے کے خلاف کاروائی ہونی چاہیئے۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سینیٹ الیکشن کے لیے خفیہ بیلیٹ پیپر کے حق میں نہیں ہے جبکہ الیکشن میں خرید و فروخت روکنے کے لیے سب جماعتوں کو عملی اقدامات کرنے ہوں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.