حکومت بتائے شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کروانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں یا نہیں‘ لاہور ہائیکورٹ،
سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے 3مارچ کو جواب طلب کر لیا گیا
جمعرات 26 فروری 2015 23:25
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لئے دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے 3مارچ کو جواب طلب کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی جار ہی ہے اور چالیس کروڑ تک میں ووٹ خرید ے جا رہے ہیں تاہم خفیہ رائے شماری کی بجائے اگر شو آف ہینڈ کی بنیاد پر انتخابات ہوں تو ہارس ٹریڈنگ کو روکا جاسکتا ہے۔
حکومت نے شو آف ہینڈ کے ذریعے انتخابات کروانے کا اعلان تو کیا ہے تاہم اس حوالے سے معلوم نہیں کہ عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں یا نہیں ۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اس حوالے سے تفصیلات طلب کی جائیں ۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 3مارچ کو وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ حکومت بتائے کہ شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کروانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں یا نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.