وزیر اعلی کی ہدایت ‘ڈی سی او عدنان ارشد اولکھ کے زیر صدارت لیبر کالونی چھانگا مانگا کی شفٹنگ کے حوالے سے اجلاس
جمعہ 27 فروری 2015 14:23
قصور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015)وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ کے زیر صدارت لیبر کالونی چھانگا مانگا کی شفٹنگ کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد ، ای ڈی او فنانس ڈاکٹر ظفر اقبال شاکر ، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں شیخ محمد سلیم خالد ، ڈی او سی چوہدری محمد رفیق ، سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر قصور ڈویژن حیات حسن ، ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، تحصیلدار چونیاں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں چھانگا مانگا جنگل کے رقبہ پر قابضین کو جانوروں سمیت چھانگا مانگا جنگل سے نکال کر چونیاں شہر میں شفٹ کرنے کے حوالے سے تفصیلاً جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ چھانگا مانگا جنگل سے شفٹ ہونے والوں کیلئے 100کنال جگہ پر مشتمل ایک لیبر کالونی بنائی جائیگی جس کے تمام اخراجات حکومت برداشت کریگی کیونکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے چھانگا مانگا جنگل کی بہتری کیلئے فیصلہ کیا ہے اور باقاعدہ طور پر لیبر کالونی کی سمری کی منظوری بھی دیدی ہے ۔(جاری ہے)
ڈی سی او نے بتایا کہ لیبر کالونی میں جانوروں کیلئے وسیع جگہ ، صاف پانی ، بجلی ، پارک ، مسجد ، کھلی کشادہ سٹرکوں سمیت تمام بنیادی سہولیات دی جائینگی ۔
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.