نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب میں تیاریاں جاری،
عثمان انور نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم اور پنجاب فٹ بال سٹیڈیم میں شو کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات کی ریہرسل کا جائزہ لیا
جمعہ 27 فروری 2015 18:27
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء ) سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں، گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم اور پنجاب فٹ بال سٹیڈیم میں نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات کی ریہرسل کا جائزہ لیا۔
اس موقع پرطلبہ و طالبات نے ایروبکس، جمناسٹک اور ٹیبلو کا شاندار مظاہرہ کیا۔(جاری ہے)
طلبہ و طالبات نے علاقائی رقص کی بھی ریہرسل کی جس میں چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کی ثقافت کی عکاسی کی گئی۔اس کے علاوہ طلبہ و طالبات نے ملی نغموں پر بھی پرفارم کیا۔ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے میڈیا سے گفتگو میں بچوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبہ و طالبات جس ملی جذبے کے ساتھ ریہرسل میں حصہ لے رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے، تقریبات کو یادگار بنانے کیلئے وہ بہت محنت کررہے ہیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ پنجاب وقاص اکبر بھی ان کے ساتھ تھے۔نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کھیلوں کے مقابلوں کی بھی تیاریاں جاری ہیں، مقابلے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.