واٹمور پاکستان کے کمزوریوں کو اجاگر کرسکتے ہیں ‘ راشد لطیف
ہفتہ 28 فروری 2015 11:21
کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی کمزوریوں اور مضبوطی سے آگاہ ہونے کے باعث زمبابوے اپنے کوچ ڈیو واٹمور کی معلومات سے اتوار کو برسبین میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ کے اہم مقابلے میں بہت فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران راشد لطیف نے کہا کہ واٹمور کی بطور کوچ موجودگی سے زمبابوے کی ٹیم کو کچھ فائدہ ہوگا کیونکہ وہ پاکستانی ٹیم کے سابق کوچ ہونے کے باعث ہمارے کھلاڑی ‘ان کے کھیل اور کمزوریوں کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں تاہم راشد لطیف نے اتوار کو ہونے میچ کے حوالے سے کہا کہ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں دو شکستوں کے باوجود پاکستان زمبابوے کے خلاف بہتر کھیل کا مظاہرہ کرے گا۔
انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کو بہت زیادہ دباؤ اور دیگر مسائل کا سامنا ہے مگر وہ پھر بھی زمبابوے کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ہم سب یہ سمجھنے میں ناکام ہوگئے ہیں کہ آسٹریلیا میں ٹیم کے ساتھ کیا ہورہا ہے اور کھلاڑیوں کے مسائل کیا ہیں۔سابق وکٹ کیپر نے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو اتوار کے میچ میں شامل کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز ایک دلیر بلے باز ہیں اور وہ ان حالات میں بہترین انتخاب ثابت ہوسکتے ہیں، اولین دو میچز کے لیے سرفراز کو ڈراپ کرنا ایک غلطی تھی اور اب وقت ہے کہ اسے درست کیا جائے"۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو لیگ اسپنر یاسر شاہ سمیت پانچ باؤلرز کو شامل کرنا چاہئے یاسر اگر گگلیز اور سلیپرز کو درست کرسکے تو وہ زمبابوے کے بلے بازوں کے لیے کافی مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.