آئی سی سی ورلڈکپ ، گھر کے بھارتی شیر کمزور یو اے ای کی ٹیم پر ٹوٹ پڑے ، یکطرفہ مقابلے میں 9وکٹوں سے ہرادیا
ہفتہ 28 فروری 2015 16:55
پرتھ(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) آئی سی سی ورلڈکپ میں گھر کے بھارتی شیر کمزور متحدہ عرب امارات کی ٹیم پر ٹوٹ پڑے ، یکطرفہ مقابلے میں 9وکٹوں سے ہرادیا، یو اے ای کی پوری ٹیم 32 اوور میں 102 رنز پر ڈھیر ،رواں ورلڈکپ کا کم ترین سکور،شیمان انور 35 رنز بنا کر نمایاں ،عرب امارات کے 8بلے باز ڈبل فگرمیں داخل نہ ہوسکے، روی چندرن ایشون کی 4 ،امیش یادیو اور رویندرا جدیجا کی 2،2 وکٹیں، بھارت نے مطلوبہ ہدف 18.5اوورزمیں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا،روہیت شرما 57اور ویرات کوہلی 33رنز بناکر ناٹ آؤٹ ،متحدہ عرب امارات کی جانب سے واحد وکٹ محمد نویدنے حاصل کی۔
بھارت کے روی چندرن ایشون کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔ہفتہ کو یہاں پرتھ کے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراوٴنڈ میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے گروپ بی کے میچ میں متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لئے غلط ثابت ہوا اور یو اے ای کی پوری ٹیم 32 اوور میں 102 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔(جاری ہے)
یہ اس ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے بنایا جانے والا اب تک کا سب سے کم ترین سکور ہے۔
عرب امارات کے 8بلے باز ڈبل فگرمیں داخل نہ ہوسکے ، یو اے ای کا کوئی کھلاڑی بھارتی بولروں کے آگے زیادہ دیر تک نہ ٹک پایا اور ایک کے بعد ایک کھلاڑی پویلین چلتے بنے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے شیمان انور تھے 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں امجد علی 4، اندری بیرینجر 4، کرشنا چندرن 4، خرم خان 14، سواپنل پٹیل 7، روہان مصطفیٰ 2، امجد جاوید 2، محمد نوید 6 اور محمد توقیر ایک رن بناکر آوٴٹ ہوئے۔ انھوں نے منجولا گروج کے ساتھ مل کر آخری وکٹ کے لیے 31 رنز کی اہم شراکت بھی بنائی۔اماراتی بلے باز وہ کارکردگی نہ دکھا سکے جس کا مظاہرہ انھوں نے آئرلینڈ کے خلاف میچ میں کیا تھا۔بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔یہ ایک روزہ کرکٹ میں ان کی بہترین کارکردگی بھی ہے۔ امیش یادیو اور رویندرا جدیجا نے 2،2 جب کہ بھونیشور کمار اور موہت شرما نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف 18.5اوورزمیں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں 103 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کو پہلا جھٹکا لگا جب بائیں ہاتھ کے اوپنر شیکھر دھون آؤٹ ہوگئے ، شیکھر دھون نے تین چوکوں کی مدد سے 14 رنز بنائے ، انہیں روحان مصطفیٰ نے محمد نوید کی گیند پر کیچ آؤٹ کیا ۔روہیت شرما 57اور ویرات کوہلی 33رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے واحد وکٹ محمد نویدنے حاصل کی۔بھارت کے روی چندرن ایشون کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، زمان خان اور اسامہ میر ڈراپ
-
مجوزہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے شیڈول میں بھارت کے میچز، فائنل لاہور میں رکھنے کی تجویز
-
حارث رؤف ، کامران اکمل کے ٹی20 ورلڈکپ سکواڈ سے باہر
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.