صوبائی حکومت کا مافیا طرز جماعت سے گٹھ جوڑ عوام دشمنی کے مترادف ہے ۔جمیل الرب،
سینٹ الیکشن میں ایسے امیدواروں کومنظر عام پر لایا جارہاہے جن کا پارٹی سے دور تک واسطہ نہیں
ہفتہ 28 فروری 2015 22:33
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جمیل الرب نے کہاکہ کراچی کی بدنام زمانہ مافیا طرز جماعت کی اصل حقیقت جانتے ہوئے ملکی نظام کا حصہ بنانے پر عوام سخت تشویش میں مبتلا ہیں ایک جانب صوبائی حکومت عوام اور ملک دشمن عناصر کیخلاف جنگ کا اعلان کرتی ہے تو دوسری جانب ان کی عزت افزائی کی جاتی ہے مفاہمت کی آڑ میں دہشت گردوں کو نوازنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے قوم کی آنکھوں پر پٹی نہیں ،اگر عوام کو محض ذاتی مفادات کی تکمیل کیلئے پھر گھناؤنی سیاست کی بھینٹ چڑھایا گیا تویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر حسن اسکوئر سیوک سینٹر سے آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت حقائق جانتے ہوئے بھی مافیا طرز جماعت کی منت سماجت اور ان کے درپے ماتھا ٹیک رہی ہے جس سے عوام پر سندھ حکومت اور دہشت گرد جماعت کے عزائم واضع ہوچکے ہیں صوبائی حکمرانوں نے ثابت کردیا ہے کہ انھیں صرف اقتدار پیارا ہے عوام نہیں ،دونوں جماعتیں عوام سے کبھی مخلص تھیں نہ ہونگی ،صوبائی حکومت کا مافیا طرز جماعت سے گٹھ جوڑ عوام دشمنی کے مترادف ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم پاکستان سے ریڈ ٹیپ کو ختم کر دیں گے، مصدق ملک
-
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع
-
جوہری سرگرمیوں پر تشویش، آئی اے ای اے کے سربراہ ایران میں
-
فیض آباد دھرنا فیصلے پر عملدرآمد کرلیا جاتا تو 9 مئی کے واقعات نہ ہوتے، چیف جسٹس
-
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں استحکام آیا، محمد اورنگزیب
-
30 سے 35 سعودی کمپنیوں کے نمائندے سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں،مصدق ملک
-
سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں پر فیصلے سے نون لیگ کی قیادت میں حکمران اتحاد قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگیا
-
شادی کا بندھن اور خاندانی توقعات کا کھیل
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا گیمبیا میں جموں و کشمیر پر او آئی ..
-
پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں گے، سعودی عرب
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر چیف جسٹس برہم
-
ملک سے مایوسی ختم کر کے ایسا معاشرہ بنانا ہے جہاں ترقی کی امید ہو. مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.