تحریک انصاف کیساتھ فرسٹ کزن کا رشتہ ابھی نہیں ٹوٹا‘ مستقبل قریب میں حیرت انگیز حکمت عملی سامنے آسکتی ہے،ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

اتوار 1 مارچ 2015 17:27

تحریک انصاف کیساتھ فرسٹ کزن کا رشتہ ابھی نہیں ٹوٹا‘ مستقبل قریب میں ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) پاکستان عوامی تحریک کے سپریم کمانڈر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کیساتھ فرسٹ کزن کا رشتہ ابھی نہیں ٹوٹا‘ مستقبل قریب میں حیرت انگیز حکمت عملی سامنے آسکتی ہے‘ کسی سے سیاسی اتحاد کیلئے دروازے بند نہیں کئے‘ حکومت کیخلاف تحریک ختم نہیں کی‘ ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبیعت ابھی تک ناساز ہے‘ بہتر ہونے پر ہی پاکستان واپسی کا حتمی شیڈول جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

”آن لائن“ سے خصوصی گفتگو میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا کہنا تھا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے کوئی بھی انتخابات شفاف نہیں ہوسکتے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیخلاف اعلی عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹانے جارہے ہیں۔ سینٹ انتخابات ڈھونگ ہیں اس سے لوگوں کے مسائل تو حل نہیں ہوں گے مگر سیاسی بازیگروں کا بزنس ضرور عروج پر پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :