ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے،بیگم خالدہ منصور
اتوار 1 مارچ 2015 18:21
فیصل آباد(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015)سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) خواتین ونگ ایم این اے بیگم خالدہ منصور نے کہا ہیملک میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی ضروری ہے‘ ملک میں امن وامان کے قیام اورتاجر و صنعتکار طبقے کو سہولت فراہم کرنے کے لئے حکومت سنجیدہ اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نے ملک کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالا ہے لیکن وزیراعظم محمدنوازشریف کی سیاسی بصیرت ، تدبر، دلیرانہ قیادت اور قومی قیادت کے جرأتمندانہ فیصلوں سے ملک سے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے میں ضرورکامیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ پرامن معاشرے کی تشکیل کے لئے رواداری ، تحمل اور اخوت کے جذبات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ عوام کے مثالی اتحاد و یگانگت کی بدولت دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے اور آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والے درندوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کی ہمدردیاں میاں برادران کے ساتھ ہیں کیونکہ مسلم لیگ (ن) تاجر دوست جماعت ہے اورتاجروں کی فلاح و بہبود کے لئے مثالی اقدامات عمل میں لارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بدامنی اور دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں حکومت کا ساتھ دیں کیونکہ ہماری آپس کی لڑائی سے ملک دشمن عناصر کو تقویت ملتی ہے اور وہ اپنا کھیل کھیلنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.