چنیوٹ، پنجاب حکومت کی ہدایات پر ضلع بھر میں 4سے 9مارچ تک ہفتہ صفائی بھرپورانداز میں منایا جائیگا
پیر 2 مارچ 2015 19:12
چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2مارچ۔2015ء) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں 4سے 9مارچ تک ہفتہ صفائی بھرپورانداز میں منایا جائیگا اس سلسلے میں صفائی ستھرائی اورعوامی آگاہی کے لئے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے۔یہ بات ڈی سی اوشوکت کچھی نے ”سینیٹیشن ویک“کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری عبدالحمید نے سینیٹیشن ویک کے اغراض ومقاصد اوراس پر عملدرآمد کے لئے مختلف امور کے بارے میں بریفنگ دی۔
ڈی سی اونے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے صفائی ستھرائی ناگزیرہے لہذا احتیاطی وانسدادی اقدامات کے لئے صفائی مہم کے دوران کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں،کھڑے پانی کی صفائی،فالتو اورغیر استعمال شدہ ٹائروں کی تلفی اورجرائم کش سپرے کرنے کے علاوہ لاروا کی افزائش کے ممکنہ ذرائع کا یکسر خاتمہ کیا جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا کہ وہ اپنی متعلقہ تحصیلوں میں ہفتہ صفائی منانے کے لئے تمام متعلقہ محکموں کو متحرک کریں۔
انہوں نے محکمہ صحت،لوکل گورنمنٹ،ٹی ایم ایزاورماحولیات سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سے کہا کہ وہ صفائی مہم میں بھرپورانداز میں حصہ لیں اور عوامی آگاہی کے لئے بینرز آویزاں کرنے کے علاوہ صفائی کے پیغامات پرمبنی پمفلٹس تقسیم کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے سینیٹیشن ویک کے دوران سکولوں وکالجوں میں صفائی کے موضوع پر تقریری مقابلے منعقد کرانے کے علاوہ سیمینارزاورورکشاپ منعقد کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہفتہ صفائی میں ارکان پارلیمنٹ،سول سوسائٹی اوراین جی اوز کو بھی شامل رکھا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.