سینیٹ انتخابات کیلئے جے یو آئی کے اے این پی، پی پی پی، قومی وطن پارٹی ودیگر جماعتوں کیساتھ معاملات طے ہوچکے، مولانا گل نصیب خان
بائیسویں آئینی ترمیم کیلئے موجودہ وقت مناسب نہیں، وفاقی حکومت خود سنجیدہ نہیں،حکومت مدارس بارے لاقانونیت سے کام لے رہی ہے، امیر جے یو آئی (ف) خیبرپختونخوا
منگل 3 مارچ 2015 17:33
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) جمعیت علماء اسلام (ف) صوبہ خیبر پختونخوا کے امیر مولانا گل نصیب خان نے کہا ہے کہ کل پانچ مارچ کو ملک میں ہونے والے سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے جے یو آئی کی اے این پی ، پی پی پی ، قومی وطن پارٹی و دیگر جماعتوں کے ساتھ معاملات طے ہو چکے ہیں۔ بائیسویں آئینی ترمیم کے لئے موجودہ وقت مناسب نہیں ہے میاں نواز شریف کی حکومت خود اس میں سنجید ہ نہیں ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے مقامی نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔ مولانا گل نصیب خان نے کہا کہ موجودہ حکومت مدارس کے حوالے سے لا قانونیت سے کام لے رہی ہے۔ ایک طرف وارنٹ گرفتاری اور دوسری طرف مدارس کے نام بتائے بغیر چھاپے اور گرفتاریاں کی جارہی ہے۔(جاری ہے)
لہٰذا حکومت مدارس کے حوالے سے اپنا رویہ بدل دیں ورنہ جے یو آئی اس عمل کے خلاف بھر پور احتجاج کا آغاز کر ئے گی۔
مولانا گل نصیب خان نے کہا کہ بائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے جے یو آئی کا اصل موقف واضح ہے اس حوالے سے اس ترمیم کے ذریعے ایک کرپشن کا راستہ بند کرنا ہے اور دوسرا اس عنوان سے کریڈٹ لینا ہے۔ وفاق اور صوبوں میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف دونوں کی حکومتیں موجود ہے۔مگر سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اپنے ارکان پر اعتماد نہیں کر رہے ہیں۔ اگر حکومت کرپشن کے خاتمے کے ارادے رکھتی تھی تو دو سال قبل پارلیمنٹ سے اس کی قانون سازی کر تی لیکن اب عین سینیٹ الیکشن کے موقع پر بائیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے کرپشن کا راستہ بند کرنا غیر سنجیدہ عمل ہے اس سے معلوم ہو رہا ہے کہ حکومت کرپشن کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ جمعیت علماء اسلام کو اپنے تمام ارکان پر بھر پور اعتماد ہے اور جمعیت جوڑ توڑ کی جماعت ہے اس حوالے سے دیگر جماعتوں کے ساتھ سینیٹ الیکشن سے متعلق معاملات طے کر چکی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت قوم کو بتا رہی ہے کہ عوام خفیہ بیلیٹ پیپر کے ذریعے اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ استعمال کریں لیکن پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں سینٹ ووٹ دینے کیلئے شوآف ہینڈ کے ذریعے ووٹ دینے کیلئے سسٹم تبدیل کر رہی ہے۔ جو کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے کافی نہیں ہے تاہم اگر حکومت کرپشن کے خاتمے میں مخلص ہو تو جے یو آئی کرپشن کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کریگی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.