خضدار ،آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے زیر اہتمام واپڈا کی نجکاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
منگل 3 مارچ 2015 19:25
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے )خضدار کے زیر اہتمام واپڈا کی نجکاری کے خلاف ڈویژنل چیئرمین عبدالنبی کرخی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ جن پر نعرے درج تھے ۔
(جاری ہے)
مظاہرین سے ڈویژنل چیئرمین عبدالنبی کرخی عبدالستار مری عبدالمالک نوتانی عبدالباقی کرخی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ واپڈا کی نجکاری کا مقصد نہ صرف واپڈا ملازمین بلکہ پوری قوم کا گلا گھونٹ نے کے مترادف ہے حکومت اس حد تک نا اہل ہوچکی ہے کہ وہ کسی ادارے کو چلانے کے قابل نہیں رہی ہے تاریخ گواہ ہے کہ حکومت نے جس بھی ادارے کو نجکاری میں دیا ہے وہ تباہ و برباد ہوچکا ہے ۔
اب یوں لگ رہاہے کہ حکومت قوم سے روشنی کی نعمت بھی چھیننا چاہتی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ واپڈا کو نجکاری کی طرف دھکیل رہی ہے ۔ لیکن واپڈا ہائیڈروالیکٹرک یونین کے ورکرز ایسا کرنے سے حکومت کو کسی بھی صورت میں نہیں دیں گے ۔اور حکومت کی اس پالیسی کی بھر پور مزاحمت کی جائیگی ۔ پورے پاکستان کو جام کرکے رکھ دیں گے ۔ لہذا حکومت واپڈا کو نجکاری میں دینے کے بارے میں سوچے بھی نہیں ۔ مظاہرین نے ممکنہ واپڈا کی نجکاری کے خلاف قرارداد بھی پیش کئے ۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.