زرعی شعبہ ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے‘ عرفان دولتانہ
بدھ 4 مارچ 2015 14:13
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ یہ ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مختلف سبسڈیز اور مالیاتی اقدامات کے نتیجے میں ایک طرف زرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی ہوئی ہے تو دوسری طرف امدادی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، گندم، گنے اور کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس کی شرح 16 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کر دی گئی ہے، موجودہ مالی سال کے دوران سٹیٹ بینک کسانوں کو 500 ارب روپے کا قرضہ فراہم کرے گا جس سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔
ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ کمی، گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ، مقامی کسانوں کے تحفظ کیلئے گندم کی درآمد پر ڈیوٹی کا نفاذ اور ملک بھر میں یکساں نرخ پر کھاد کی فراہمی کسانوں کے تحفظ اور انکی حوصلہ افزائی کیلئے موجودہ حکومت کی طرف سے کئے جانے والے کچھ اقدامات ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت کے نئے اقدامات میں قرضے کی ضمانت کی سکیم، کراپ لونز انشورنس سکیم، لائیو سٹاک انشورنس سکیم، کسانوں کیلئے قرضے کی سہولت میں اضافہ اور ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس میں کمی جیسے اقدامات بھی موجودہ حکومت نے کئے ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.