اسلام آباد،سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے نجکاری ترمیمی بل میں پوسٹ آڈٹ کی منظوری دیکر مزید ترمیم کو موخر کردیا،
نجکاری کمیٹی ایک سال کے دوران تمام ٹرانزکشن کی پوسٹ آڈٹ کرانے کی پابند ہوگی
بدھ 4 مارچ 2015 22:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے نجکاری ترمیمی بل میں پوسٹ آڈٹ کی منظوری دیتے ہوئے مزید ترمیم کو موخر کردیا ۔ نجکاری کمیٹی ایک سال کے دوران ہونے والے تمام ٹرانزکشن کی پوسٹ آڈٹ کرانے کی پابند ہوگی ۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر نسرین جلیل کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا اجلاس میں کمیٹی کے اراکین اور نجکاری کمیشن کے چیئرمین سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی اس موقع پرکمیٹی کی ممبر سینیٹر صغریٰ امام کی جانب سے نجکاری بل 2014ء پربحث کی گی ۔
چیئرمین پرائیویٹائزیشن کمیشن محمد زبیر نے بتایا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ نجکاری کے عمل کو شفاف رکھیں نجکاری کے عمل کے بعد نیب سمیت مختلف ادارے اس عمل کودیکھتے ہیں اس سلسلے میں نجکار ی کمیشن کے ساتھ خط و کتابت کرتے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق نجکاری کے بعد ایک سال تک اس کیخلاف کسی بھی قسم کے اعتراضات کو دیکھا جا سکتا ہے نجکاری کے عمل میں قومی مفاد کو سب سے پہلے مدنظر ر کھا جاتا ہے اگر نجکاری کے قانون کو مزید سخت کیا گیا تو خدشہ ہے کہ غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری سے گریز کرینگے ۔
انہوں نے بتایا کہ بیرونی ممالک میں سرمایہ کاروں کو ہماری پالیسیوں پراعتراض ہوتا ہے اور اگر اس کو ہم مزید سخت کرینگے تو اس سے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد اٹھ جائے گا اس موقع پر تر میمی بل پیش کر نے والی رکن کمیٹی صغری امام نے کہا کہ اس بل کا مقصد قوانین کو سخت بنانا نہیں بلکہ نجکاری کے عمل کو شفاف بنانا ہے اس موقع پر کمیٹی اراکین نے نجکاری ترمیمی بل میں پوسٹ آڈٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور پرائیویٹ فرم سے کرانے کی منظوری دیدی تاہم ترمیمی بل کے دیگر شقوں پر رائے اتفاق رائے نہ ہوسکا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.