قومی اسمبلی کااجلاس،وکیل علی حسن بخاری کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی
سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مسٹر جسٹس رانا بھگوان داس کیلئے ایک منٹ خاموشی
بدھ 4 مارچ 2015 22:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی میں کراچی میں جاں بحق ہونے والے وکیل علی حسن بخاری کیلئے دعائے مغفرت اور سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مسٹر جسٹس رانا بھگوان داس کیلئے ایک منٹ خاموشی اختیار کی گئی۔
(جاری ہے)
بدھ کو قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم عبدالرشیدگوڈیل نے کہا کہ کراچی میں ہمارے وکیل علی حسن بخاری کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے وہ لاپتہ افراد کا مقدمہ لڑ رہے تھے ہمیں اس صورتحال کا ادراک کرنا چاہیے اور اس سلسلے کو روکنے کے لئے موثر اقدامات اٹھانے چاہئیں وہ کون سے خفیہ ہاتھ ہیں جو یہ کارروائیاں کر رہے ہیں ان ہاتھوں کا پتہ چلانا حکومت وقت کا کام ہے۔
اس معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وکیل علی حسن بخاری مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرائی جائے اور رانا بھگوان داس کے لئے ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے۔ اس کے بعد ایوان میں رانا بھگوان داس کے لئے اظہار تعزیت کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ڈپٹی سپیکر کے کہنے پر مولانا جمال الدین نے ایم کیو ایم کے مقتول وکیل علی حسن بخاری کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرائی قومی ا سمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا گیامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.