مہاجرقوم کو قربانیوں کی بھینٹ چڑھانیوالے کڑے احتساب کیلئے تیار ہوجائیں۔شمشاد خان غوری،
منظم سازش کے تحت مہاجر نوجوانوں کا مستقبل تاریک اورعوام میں لاشعوری پیدا کی گئی
بدھ 4 مارچ 2015 23:04
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے کہاکہ شرپسندعناصر طویل عرصے سے کراچی کی سرزمیں اور اس میں بسنے والے مہاجر عوام کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرتے آرہے ہیں،کراچی کی معیشت کو تباہی کی دہلیز پر لاکھڑا کرنے والے عناصر قوم کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے ،کراچی کے مہاجر عوام کو قربانیوں کی بھینٹ چڑھانے اور مہاجر عوام پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ نے والے کڑے احتساب کیلئے تیار ہوجائیں مہاجر قوم کیساتھ ہوئی ہر ذیادتی و ناانصافی کا سود سمیت حساب لیا جائیگا۔
چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر جوڑیا بازار سے تاجروں اور دوکانداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم اس حقیقت سے آشناں ہے کہ کس طرح منظم سازش کے تحت کراچی کو مقتل اور کراچی کے مہاجر نوجوانوں کا مستقبل تاریک کیا گیا نوجوانوں میں بے روزگاری عام کی گئی تاکہ حالات سے تنگ آکر نوجوان جرم کا راستہ اختیار کرلیں جنھیں بآسانی اپنے مقصد کیلئے استعمال کیا جاسکے ،مہاجر ثقافت ،تہذیب و تمدن کو ناصرف جان بوجھ کر تباہ و برباد کیا گیا بلکہ سازش کے تحت انھیں تعلیمی میدان میں بھی پیچھے رکھا گیا تاکہ کراچی کے مہاجر عوام میں لاشعوری پیدا کی جاسکے اور انھیں اپنے ہاتھوں کی کٹ پتلی بنایا جاسکے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.