ورلڈکپ میں شریک کھلاڑیوں سمیت قومی کرکٹرز کیخلاف اثاثہ جات کی تفتیش شروع
جمعرات 5 مارچ 2015 11:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء )قومی احتساب بیورو نے ورلڈکپ میں شریک کھلاڑیوں سمیت قومی کرکٹرز کیخلاف اثاثہ جات کی تفتیش شروع کردی ۔ مصباح اورآفریدی سمیت قومی کرکٹرز کے اثاثوں میں چند روز میں کروڑوں روپئے اضافے کی شکایت پرکارروائی کاآغاز ہوا۔قومی احتساب بیورو نے قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کے اثاثہ جات،کاروبار اوراکاوٴنٹس کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
چیئرمین نیب چوہدری قمرالزمان نے پی سی بی کے بعض آفیشلز کی شکایت پرڈائریکٹرجنرل نیب میجر(ر)برہان الدین کو تحقیقات کا حکم دیاہے۔ جن کھلاڑیوں کیخلاف کمپلینٹ ویری فیکش شروع کی گئی ہے۔ ان میں کپتان مصباح الحق، شاہد آفریدی، عمر اکمل اوراحمد شہزاد کے علاوہ ورلڈکپ کیلئے منتخب نہ ہونے والے چند کرکٹرشامل ہیں۔(جاری ہے)
نیب ذرائع نے شکایت کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ قومی کرکٹرز کے اثاثوں میں مبینہ طور پر کروڑوں روپئے کا اضافہ ہواہے۔
ان کے اکاوٴنٹس، جعلی ناموں پراکاوٴنٹس اورغیر ملکی اکاوٴنٹس اور کاروبار کی فوری تحقیقات کی جائیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ کرکٹرز پرکروڑوں روپئے کا ٹیکس بھی واجب الادا ہے۔ٹیکسوں کی مد میں غیرقانونی رقوم کی دیگراکاوٴنٹس میں منتقلی اوردیگرمشکوک ٹرانزکشن کی بھی چھان بین کی جائے۔ قومی احتساب بیورو لاہور ریجن کے ایک عہدیدار کے مطابق نیب لاہور نے پی سی بی سے تمام کرکٹرز کیاکاوٴنٹس،اثاثہ جات ،کاروبار، پی سی بی کی جانب سے دی جانے والی مراعات اوردیگر معاوضوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ نیب کھلاڑیوں کے بارے میں ملنے والی شکایت اورشواہد کی روشنی میں تفتیش کررہا ہے۔ اورضرورت پڑنے پران کھلاڑیوں کو بھی پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا جاسکتا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.