ذاتی عنادیا ضد؟،سر فراز احمدکو پاکستانی فائنل الیو ن میں شامل نہ کر نے کی وجہ سامنے آگئی
جمعرات 5 مارچ 2015 16:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے بازسرفرازاحمد کو قومی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر ٹیم منیجمنٹ کو تنقید کا سامناہے لیکن اب سرفراز احمد کو شامل نہ کیے جانے کی اندرونی وجہ سامنے آگئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے دوران سرفرازاحمد کی وقاریونس یا مصباح الحق سے کوئی تلخ کلامی ہوئی تھی جسے اْنہوں نے دل پر لے لیا اور اب انہیں نشان عبرت بنانے کے لئے لگے ہوئے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی کی ہدایات کے باوجود سرفرازاحمد کو موقع نہیں دیاگیا اور اب معاملات مزید بگڑچکے ہیں۔ ناصر جمشید مسلسل تین میچ میں فلاپ ہورہے ہیں لیکن اس کے باوجود اس پر اعتماد برقرار ہے ، حتیٰ کہ چیف سلیکٹر وقار یونس نے تو یہاں تک کہہ دیاکہ سرفراز احمد اوپنر بھی ہیں ، اْنہیں معلوم نہیں تھا۔(جاری ہے)
اس بیان سے اندازہ کیاجاسکتاہے کہ آخر کیونکر چیف سلیکٹر سرفرازاحمد کے کھیل سے ہی ناواقف ہیں۔
تین میچوں میں ناصر جمشید ایک ہی سٹائل میں پل شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوئے بیٹنگ کوچ کیا کررہے ہیں، گرینڈ فلاور سے بھی پوچھنا چاہیے کہ آپ سات لاکھ روپے کس چیز کے لے رہے ہیں اور عین ممکن ہے کہ آئندہ میچوں میں بھی سرفراز کو ٹیم میں شامل نہ کیاجائے بلکہ یونس خان کو دوبارہ واپس لے آئیں اور اوپننگ صہیب مقصودیا کسی اور سے کرالی جائے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.