الخدمت فاؤنڈیشن کے پہلے سولر انرجی واٹر پراجیکٹ نے کام شروع کردیا
جمعہ 6 مارچ 2015 16:36
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کی ہدایت پر تھر میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت سولر انرجی واٹر پراجیکٹ نے پہلے مرحلے میں گزشتہ روز مٹھی میں باقاعدہ کام شروع کردیا۔ ضلع تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں بھی منصوبے پر کام جاری ہے اور وہاں یہ منصوبہ جلد مکمل کیا جائے گا۔ منصوبہ شمسی توانائی سے کام کرے گا جس سے نہ صرف بجلی کی بچت ہوگی بلکہ مٹھی اور اس کے نواحی علاقوں کے مکینوں کی بڑی تعداد کو اس سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔
اس موقع پر نعمت اللہ خان نے کہا کہ تھر میں پانی کی شدید قلت ہے یہی وجہ ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے اس مسئلے سے نمٹنے اور پانی جیسی نعمت ان تک پہنچانے کا بندوبست کیا ہے۔ الخدمت کے تحت 1500 سے زائد پانی کے منصوبے کام کررہے ہیں جبکہ دیگر منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کوہدایت کہ منصوبے کی دیکھ بھال کی جائے اور اس کے ذریعے لوگوں کو پانی کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔پراجیکٹ کے آغاز پر اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اعجازاللہ خان نے کہا ہے کہ منصوبے کے لیے مزیدکئی مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت تمام موٹریں سولر پینلز کے ذریعے چلیں گی اور ان کے ذریعے وافر مقدار میں لوگوں کو پانی کی سہولت میسر آئے گی۔
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.