سینٹ انتخابات میں خیبر پختونخواہ میں سیاسی جماعتوں نے آئین و قانون کی پرواہ تک نہیں کی ‘ ایسی جماعتوں کے سینیٹر بھی منتخب ہو گئے جن کے پاس صرف 5 ووٹ تھے ‘ فاٹا کیلئے اگر ایک اچھا قانون آرڈیننس کی شکل میں آ گیا ہے تو کسی کو اس پر کیا اعتراض ہے ‘ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب سے پہلے فاٹا کا الیکشن مکمل کیا جائے ‘ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین حکومت کے ہونگے ‘وفاقی وزیر ٹیکسٹائل عباس آفریدی کی پارلیمنٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس
جمعہ 6 مارچ 2015 16:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر ٹیکسٹائل عباس آفریدی نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں خیبر پختونخواہ میں سیاسی جماعتوں نے آئین و قانون کی پرواہ تک نہیں کی ‘ ایسی جماعتوں کے سینیٹر بھی منتخب ہو گئے جن کے پاس صرف 5 ووٹ تھے ‘ فاٹا کیلئے اگر ایک اچھا قانون آرڈیننس کی شکل میں آ گیا ہے تو کسی کو اس پر کیا اعتراض ہے ‘ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب سے پہلے فاٹا میں سینٹ کا الیکشن مکمل کیا جائے ‘ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین حکومت کے ہی ہونگے ۔
جمعہ کے رو ز پارلیمنٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا کیلئے سینٹ کے انتخابات کے حوالے سے68 سال سے کوئی قانون نہیں بنا تھا جبکہ اگر عجلت میں حکومت نے ایک اچھا قانون بنا دیا تو اس پر کسی کو کیا اعتراض ہے۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے مطالبہ کیا کہ سینٹ کے انتخاب کیلئے فاٹا میں بھی وہی قانون ہونا چاہیے جو دوسرے صوبوں میں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات کے عدوران خاص طور پر خیبر پختونخواہ میں سیاسی جماعتوں نے آئین و قانون کی کوئی پروا نہیں کی جن جماعتوں کے پاس صرف5 ممبران تھے ان کا بھی ایک سینیٹر بن گیا ہے۔ عباس آفریدی نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب سے قبل فاٹا میں سینٹ کا الیکشن مکمل کیا جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سینٹ کا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین حکومت کا ہی ہو گامزید اہم خبریں
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.