شکست کا خوف نہیں ،ورلڈکپ جیتنے کی لگن ہے ، ایرون فنچ
ہفتہ 7 مارچ 2015 12:20
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرایرون فنچ نے کہاہے کہ ہر گزرتے میچ کے ساتھ آسٹریلو ی کھلاڑیوں میں ورلڈ کپ جیتنے کی خواہش بڑھتی جارہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرون فنچ نے کہا کہ ان کی ٹیم کو شکست کا کوئی خوف نہیں اور ہر گزرتے میچ کے ساتھ آسٹریلو ی کھلاڑیوں میں ورلڈ کپ جیتنے کی خواہش بڑھتی جارہی ہے۔
فنچ نے کہاکہ انکے خیال میں یہ ضروری نہیں کہ میچ کس ٹیم کے خلاف ہے ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے کیلئے آپ کو دنیا کی بہترین ٹیموں کو شکست دینا ہوگی۔(جاری ہے)
نیوزی لینڈ سے ہارنے اور بنگلہ دیش کے خلاف ممکنہ جیت بارش کے نذر ہونے کے بعد کینگروز سری لنکا سے ہر حال میں میچ جیت کر پول میں دوسری پوزیشن کے حصول خواہشمند ہیں کیونکہ شکست کی صورت میں آسٹریلیا کا کوارٹرفائنل میں بھارت یا جنوبی افریقہ سے ٹاکرا ہو سکتاہے۔
ایرون فنچ نے کہاکہ یہ بڑے مقابلے ہیں اور آپ کبھی نہیں چاہیں گے کہ آپ کی ٹیم اپنے گروپ میں نچلے نمبرز پر آئے۔یہ فائنل مقابلوں کی طرف آپ کی پیش قدمی کو مشکل بنا دیتا ہے۔ایرون فنچ نے کہاکہ ہم ہار سے خوف زدہ نہیں ہم سمجھتے ہیں کہ اگر ہماری ڈائریکشن درست رہی تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم اس ورلڈ کپ کے فاتح بن کر ابھریں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.