نیپال ‘واحد بین الاقوامی ائرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت معطل رہی

ہفتہ 7 مارچ 2015 17:51

کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء)نیپال کے واحد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر طیارہ پھسلنے کے باعث پروازوں کی آمدورفت معطل رہی کھٹمنڈوکے ہوائی اڈے پر بدھ کی صبح خراب موسم کی وجہ سے ترکی کاطیارہ لینڈنگ کے دوران پھسل کر کچے میں اترکر پھنس گیا تھا۔

(جاری ہے)

سخت کوششوں کے بعد بھی طیارے کو وہاں سے ہٹایا نہیں جاسکا۔ بھارت سے خصوصی آلات کھٹمنڈو ہوائی اڈے پر پہنچائے گئے ہیں۔ پروازوں کی آمدو رفت بند ہونے سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات درپیش تھیں ۔