سابق پاکستانی کرکٹر نجی ٹی وی چینل پر اپنے تبصروں میں مسلسل علاقائی تعصب کو ہوا دینے لگے
اتوار 8 مارچ 2015 12:47
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) سابق پاکستانی کرکٹر نجی ٹی وی چینل پر اپنے تبصروں میں مسلسل علاقائی تعصب کو ہوا دینے لگے،سابق سپنر کی جانب سے تبصروں میں لاہوراور کراچی کے کھلاڑیوں کی تقسیم کی باتیں کرنے پر شائقین کرکٹ نے شدیدبرہمی کا اظہارکردیا۔ہفتہ کو حسب روایت نجی ٹی وی پر ماہرانہ رائے دینے والے سابق پاکستانی سپنرکی جانب سے مسلسل علاقائی تعصب پھیلایا گیا ۔
انہوں نے اپنی رائے میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ پاکستان جب بھی جیتتا ہے تو اس میں کراچی کے کرکٹرزکا کلیدی کردار ہوتا ہے جبکہ لاہور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی شکست کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے اپنے تبصروں میں کھل کر کراچی کے کھلاڑیوں کی تعریف اور لاہور سے تعلق رکھنے والے کرکٹرزپر تنقید کی ۔(جاری ہے)
اپنی متعصبانہ رائے کے باعث وہ اکثر تبصروں میں ایسی باتیں کرجاتے ہیں جس سے شائقین کرکٹ کی دل آزاری ہوتی ہے اور علاقائی تعصب کو فروغ ملتا ہے ۔
سابق سپنر کی جانب سے لاہوراور کراچی کے کھلاڑیوں کی تقسیم کی باتیں کرنے پر شائقین کرکٹ کا شدیدبرہمی کا اظہارکیا گیا ہے ۔شائقین کرکٹ نے نجی ٹی وی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سابق کرکٹرکو ایسے باتیں کرنے سے روکیں جس سے عصبیت کو فروغ ملے کیونکہ کرکٹ وہ واحد کھیل ہے جو ہر مسئلے پر منتشر پاکستانی قوم کو متحدکردیتاہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.