کرس گیل نے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں میتھیو ہیڈن کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کر دیا
اتوار 8 مارچ 2015 12:56
پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے عالمی مقابلوں کی تاریخ میں ایک ٹورنامنٹ کے دوران میتھیو ہیڈن کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ گیل نے رواں ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ ہیڈن نے 2007ء میں منعقدہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 18 چھکے لگائے تھے۔
(جاری ہے)
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں رواں ورلڈ کپ میں دنیائے کرکٹ کی ٹاپ ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کیلئے دلچسپ و سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، بلے بازوں کے درمیان بھی ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کیلئے جنگ جاری ہیں۔
جمعہ کو رواں ورلڈ کپ کے سلسلے میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کرس گیل نے اومیش یادیو کو چھکا لگا کر ایک ٹورنامنٹ کے دوران میتھیوہیڈن کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ یہ گیل کا رواں ٹورنامنٹ میں 18 واں چھکا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گیل نے اسی ٹورنامنٹ کے دوران ایک میچ میں 16 چھکے لگائے تھے جبکہ باقی چار میچز میں وہ صرف دو چھکے لگانے میں کامیاب رہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.