مہمند سپورٹس فیسٹول ، رسہ کشی کے مقابلے 23 مارچ کو منعقد ہونگے ، تاج محمد
اتوار 8 مارچ 2015 16:22
پشاور ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء)) مہمند سپورٹس فیسٹول2015 کے سلسلے میں رسہ کشی کے مقابلے 23 مارچ کو منعقد ہونگے جس میں پشاور سمیت مہمند ایجنسی کی آٹھ ٹیمیں شرکت کرینگی ۔ فیسٹول کی رنگارنگ تقریبات بھرپورانداز سے ایجنسی کی مختلف گراؤنڈ پر جاری ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل تاج محمد خان نے پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی وقار علی خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لوئر مہمند ایجنسی ساجد نواز خان ، اے پی اے اپر مہمند ذیشان عبدالله ، کرنل ابراہیم ،ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر اورکے پی او ذاکر الله بھی موجود تھے۔
تاج محمد خان نے بتایا کہ پولیٹکل ایجنٹ مہمند ایجنسی وقار علی خان کی خصوصی ہدایت پر تاریخ میں پہلی مرتبہ میگا سپورٹس گالا ( مہمند سپورٹس گالا2015 ) کا انعقاد کیاگیا جس میں کرکٹ ، فٹبال ، ہاکی، رسہ کشی ، میراتھن ریس ، سائیکل ریس ، ٹیبل ٹینس،ایتھلیٹکس ، بیڈمنٹن، والی بال اور مارشل آرٹ گیمز سمیت مختلف ثقافتی گیمز ،گرینڈ مشاعرہ اور دیگر پروگرامز شامل ہیں جس میں دو ہزار سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.