علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس کا مستقبل کیا ہوگا؟عدالت پرسوں مشرف کی دائر تین درخواستوں پرفیصلہ سنائیں گے
پیر 9 مارچ 2015 17:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد واجد علی خان پرویزمشرف کے خلاف علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویزمشرف کی دائر تین درخواستوں کا پرسوں بدھ کو فیصلہ سنائیں گے ، ان درخواستوں کے فیصلہ سے مقدمہ کے رخ کا تعین ہوگا ، مشرف نے اپنی ایک درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ”مجسٹریٹ نے پرویزمشرف کے خلاف علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس بغیر کسی شواہد کو دیکھے سیشن ٹرائل کے لئے دسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھیجا جو کہ خلاف قانون ہے۔
اس بنیاد پر ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کو علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔لہٰذا پرویزمشرف کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ واپس مجسٹریٹ کو بھیجا جائے“۔(جاری ہے)
پرویزمشرف کی جانب سے دائر دوسری درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ”علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس کے مکمل پولیس چالان میں پرویزمشرف کا نام خانہ نمبر دو میں ہے ،خانہ نمبر دو کے ملزم کو عدالت ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم نہیں دے سکتی،لہٰذا عدالت پرویزمشرف کو طلب نہ کرے“۔
ملزم پرویزمشرف کی جانب سے دائر تیسری درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ”سپریم کورٹ نے لال مسجد آپریشن کے دوران ہی لال مسجد آپریشن کا ازخود نوٹس لے لیا تھا،تاحال سپریم کورٹ نے لال مسجد آپریشن کے متعلق حتمی فیصلہ نہیں سنایا،لہٰذا سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک پرویزمشرف کے خلاف علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت روک دی جائے“۔پرویزمشرف کی جانب سے دائر تینوں درخواستوں پر فریقین کے وکلاء نے 26فروری کو اپنے دلائل مکمل کرلئے تھے ،جس کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ 10مارچ تک کے لئے محفوظ کرلیا تھا۔ایڈیشنل اینڈ سیشن جج واجد علی خان کل(منگل کو)صبح دس بجے پرویزمشرف کی جانب سے دائر تینوں درخواستوں پر عدالتی فیصلہ سنائیں گے۔ماہرین قانون کے مطابق فی الحال عدالتی فیصلے کے متعلق کوئی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی لیکن پرویزمشرف کی درخواستیں منظور ہونے کے امکانات کم ہیں تاہم اگر پرویزمشرف کی تینوں درخواستیں عدالت نے منظور کرلیں تو علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویزمشرف کی بریت کے امکانات بڑھ جائیں گے۔قانونی ماہرین کے مطابق اگر عدالت نے پرویزمشرف کی تینوں درخواستیں مسترد کردیں تو پرویزمشرف کا علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس میں باقاعدہ ٹرائل شروع ہو جائے گا اور ایسی صورت میں قوی امکان ہے کہ عدالت آئندہ سماعت پر ہی پرویزمشرف پر فردجرم عائد کردے گی۔واضح رہے کہ پرویزمشرف کے خلاف علامہ عبدالرشید غازی اور ان کی والدہ صاحب خاتون شہید کے قتل کا مقدمہ تین ستمبر 2013کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی کے حکم پر درج کیا گیا تھا۔ایڈیشنل اینڈ سیشن جج واجد علی خان پرویزمشرف کے خلاف علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس کی تقریباََ 31سماعتیں کرچکے ہیں اور 31دفعہ ہی پرویزمشرف کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا لیکن پرویزمشرف ایک دفعہ بھی عدالتی حکم کی تعمیل میں عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شیخ جعفرخان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ہم پاکستان سے ریڈ ٹیپ کو ختم کر دیں گے، مصدق ملک
-
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع
-
جوہری سرگرمیوں پر تشویش، آئی اے ای اے کے سربراہ ایران میں
-
فیض آباد دھرنا فیصلے پر عملدرآمد کرلیا جاتا تو 9 مئی کے واقعات نہ ہوتے، چیف جسٹس
-
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں استحکام آیا، محمد اورنگزیب
-
30 سے 35 سعودی کمپنیوں کے نمائندے سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں،مصدق ملک
-
سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں پر فیصلے سے نون لیگ کی قیادت میں حکمران اتحاد قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگیا
-
شادی کا بندھن اور خاندانی توقعات کا کھیل
-
ایکسٹینشن کے حامی نہیں‘ کسی خاص شخص کیلئے قانون سازی نہیں ہونی چاہیے، بیرسٹرگوہر
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا گیمبیا میں جموں و کشمیر پر او آئی ..
-
پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں گے، سعودی عرب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.