داعش کے جنگجوؤں کے درمیان آپسی لڑائی میں 9 جنگجو ہلاک ہوگئے؛شام میں بحران پر نظر رکھنے والے مانیٹرنگ گروپ کا دعویٰ

منگل 10 مارچ 2015 21:37

بیروت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) شام میں جاری بحران پر نظر رکھنے والے مانیٹرنگ گروپ کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ عراق وشام داعش کے جنگجوؤں کے درمیان آپسی لڑائی میں 9 جنگجو ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ داعشی جنگجوؤں کے درمیاں ترک سرحد کے جنوب میں الباب کے علاقے میں جھڑپیں ہوئیں۔

یہ جھڑپیں ترکی فرار ہونے والوں اور انہیں روکنے پر مامور داعشی جنگجوؤں کے درمیان ہوئیں۔ جھڑپوں کے دوران بھاگنے کی کوشش کرنے والے پانچ جبکہ انہیں روکنے والے چار افراد ہلاک ہوگئے۔آبزرویٹری کے چئیرمین رامی عبدالرحمان کے مطابق میدان جنگ چھوڑ کر بھاگنے والوں میں ایک تیونسی اور 9 یورپی باشندے شامل تھے۔

(جاری ہے)

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب داعش نے اپنے ہی جنگجوؤں کو قتل کیا ہو۔

اس سے پہلے بھی ماہ دسمبر میں آبزرویٹری نے بتایا تھا کہ گروپ نے دو ماہ کے دوران گھر واپس جانے کی کوشش کرنے والے 120 جنگجوؤں کو مار دیا تھا۔ہفتے کے روز جھڑپوں کا آغاز اس ہوا جب گروپ کی زیر انتظام جیل سے دس جنگجوؤں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ رامی عبدالرحمان نے علاقے میں موجود ذرائع کے مطابق بتایا کہ ان جنگجوؤں نے اس سے پہلے بھی باہر نکلنے کی کوشش کی تھی مگر انہیں جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔آبزرویٹری کے مطابق جھڑپوں میں بچ جانے والے پانچ جنگجوؤں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :