ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کیخلاف ایف آئی اے کی جانب سے دائر کی گئی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت، فریقین کو نوٹس جاری، ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا
منگل 10 مارچ 2015 22:29
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کیخلاف ایف آئی اے کی جانب سے دائر کی گئی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کیخلاف ایف آئی اے کی جانب سے ضمانت منسوخی کیس کی سماعت ہوئی۔
جسٹس نورالحق این قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی‘ ایف آئی اے کی جانب سے چوہدری اظہر اور وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل بیرسٹر جہانگیر جدون عدالت میں پیش ہوئے۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ہونے والی ضمانت منظوری کیخلاف درخواست دائر کی گئی ہے کیونکہ ملزم کی رہائی سے سکیورٹی کے خدشات موجود ہیں جبکہ ذکی الرحمن لکھوی کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے عدالت میں ممبئی حملہ کیس میں ملوث اجمل قصاب کے بیان کی کاپی بھی عدالت میں پیش کی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.