کوارٹر فائنل میں کسی بھی ٹیم سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، مصباح الحق
منگل 10 مارچ 2015 23:39
آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے منگل کے روز کہا کہ ان کی ٹیم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں سے کوارٹر فائنل میں مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مصباح نے کہا کہ میں نے کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹورنامنٹ میں اب کوئی دوسرا موقع نہیں، ہمیں ہر میچ میں کشتیاں جلاکر جانا ہوگا اور بے خوف ہوکر ہر میچ کھیلنا ہوگا۔
پول بی میں پاکستان کے چھ پوائنٹس ہیں تاہم اس کا رن ریٹ آئرلینڈ سے بہتر ہے جبکہ یورپی ٹیم نے گرین شرٹس اتوار کو ایڈیلیڈ میں مقابلہ کریں گے۔ پول بی سے ہندوستان کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ جنوبی افریقہ بھی کوالیفائی کرنے کا مضبوط امیدوار ہے۔(جاری ہے)
باقی دونوں سلوٹس کے لیے پاکستان، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان مقابلہ ہے۔
مصباح نے کہا کہ ورلڈ کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ کو جیتنے کے لیے ضروری ہے کہ باؤلنگ پرفارم کرے اور اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان کی باؤلنگ گزشتہ تین میچوں سے پرفارم کرتی آرہی ہے۔ مصباح نے کہا کہ وہ کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ کسی سے بھی کھیلنے کو تیار ہیں اور اب ہمیں اعتماد ہے کہ ہم کسی بھی ٹیم کو ہراسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کھلاڑیوں کو کہہ دیا ہے کہ خود کو بغیر کسی خوف کے کوارٹر فائنل میں کھیلنے کے لیے تیار کریں اور اس میچ کا پریشر لینے کی ضرورت نہیں۔ مصباح اب تک ورلڈ کپ میں چار نصف سنچریوں کے ساتھ پاکستان کے لیے سب سے کامیاب بلے باز رہے ہیں تاہم وہ مڈل آرڈر کی فارم کو لیکر فکر مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عمر اکمل، حارث سہیل اور صہیب مقصود جیسے کھلاڑی اتنے بڑے ٹورنامنٹ سے فائدہ اٹھائیں اور دنیائے کرکٹ میں نام بنالیں۔ مصباح نے کہا کہ کبھی کبھار میڈیا پر ٹیم کے حوالے سے بے جا تنقید کی جاتی ہے اور اس سے کھلاڑیوں کے حوصلوں پر فرق پڑتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.