انگلینڈ کی ورلڈ کپ سے رخصتی، میڈیا اور سابق کرکٹرز نے ٹیم کو دھو ڈالا
بدھ 11 مارچ 2015 11:38
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء)انگلش کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ سے رخصتی پر برطانوی میڈیا اور سابق کرکٹرز نے کوچ اور ٹیم کو دھو ڈالا۔بابائے انگلینڈ کا بے بی ٹیم بنگلا دیش کے ہاتھوں پِٹ جانے اور ورلڈ کپ سے آوٴٹ ہو جانے پر میڈیا نے بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ کپتان آئن مورگن اور کوچ پیٹر مورس پر لفظوں کے خوب نشتر چلائے کہا کہ بنگلہ دیش کیخلاف گرتی ہوئی ہر وکٹ پر کوچ پیٹر مورس کے سرمئی بال سفید ہوتے جا رہے تھے۔
حتی کہ بابائے کرکٹ انگلینڈ کے لئے 'بے بی ٹٰیم' کی اصطلاح استعمال کی۔ برطانوی اخبارات میں ٹیم کے کوچ کو برطرف کرنے پر زور دیا گیا۔ میڈیا کو شکوہ ہے کہ ایک طرف دنیا کرکٹ میں ترقی کر رہی ہے دوسری طرف انگلینڈ بنگلہ دیش جیسی ٹیمز سے ہار کر رسوائی کا سبب بن رہا ہے۔(جاری ہے)
انگلینڈ کی شکست سے ملک میں کرکٹ کی موت ہو گئی ہے۔ سابق کپتان اور انگلش کمنٹیٹر جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے قابل پلیئرز اور عقلمند کپتان کی ضرورت ہوتی ہے۔
اسی طرح لیجنڈ مائیکل وان کا کہنا تھا کہ انہیں انگلینڈ کی موجودہ ٹیم سے پہلے بھی کوارٹر فائنل سے زیادہ کی امید نہیں تھی لیکن گروپ سٹیج پر ہی واپسی کا ٹکٹ کٹوانا افسوسناک ہے۔ سابق برطانوی کھلاڑی ای این بوتھم نے بنگلہ دیش کو داد دیتے ہوئے انگلش ٹیم کی پرفارمنس کو شرمناک قرار دیا۔ نمائندگی سے محروم کیون پیٹرسن نے اپنی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کو نا قابل یقین قرار دیا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.