دشمن ہماری صفوں میں پھوٹ ڈال کر ہمیں قومیت اور لسانیت کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتا ہے‘مولانا ابو الہاشم
بدھ 11 مارچ 2015 16:55
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) امیر جماعة الدعوة لاہور مولانا ابو الہاشم نے کہا ہے کہ دوقومی نظریہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں مسلمانوں کا لہو شامل ہے، دشمن ہماری صفوں میں پھوٹ ڈال کر ہمیں قومیت اور لسانیت کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتا ہے ،آج مغرب اسلام کی بڑھتی مقبولیت سے سخت خوف زدہ ہے اور وہ بار بار توہین رسالت ﷺ اور توہین قرآن جیسی قبیح حرکتوں کوبار بار دہرا رہاہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز القادسیہ چوبرجی میں ہونے والے مقامی ذمہ داران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مولانا ادریس فاروقی ، حافظ احسان الٰہی ، قاری ثناء اللہ فاروقی، اسلم خان اور دیگر بھی شریک تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کی نظریاتی جڑوں کو کھوکھلا کرنے پر تلا ہواہے ۔(جاری ہے)
بھارت ہمارا خیرخواہ نہیں ہوسکتا، وہ ہمیشہ پاکستان کو نقصانات سے دوچار کرنے کے منصوبے ترتیب دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھارتی سیکرٹری خارجہ کے دورہ پاکستان کو دونوں ملکوں کے درمیان معطل مذاکراتی عمل پر پڑی برف پگھلنے کے مترادف سمجھتے ہیں انہیں ماضی کے مذاکرات کا حشر یاد ہونا چاہیے جو دھوکہ بازی اور وقت کے ضائع کے سواء کچھ نہیں تھے ۔ بھارت نے ہمیشہ مذاکرات کی آڑ میں مسئلہ کشمیر کو مزید اُلجھایا ہی ہے ۔ جموں کشمیر میں مفتی مودی بھائی بھائی کے نعرے بی جے پی کی طرف سے دھوکہ بازی ہے اور اس کے ذریعے سے کشمیریوں کی جاری آزادی کی جدوجہد کو دبایا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ آج کچھ عناصر تعلیم کا نام لے کر نظریہ پاکستان کا نعرہ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ نوجوان نسل کو نظریہ پاکستان کی اہمیت سے آگاہ کرنا بہت ضروری ہے۔ہمیں دشمنوں کی سازشوں کو سمجھنا ہوگا اور متحد ہو اسلام وپاکستان کی حفاظت کرنا ہوگی ۔ اسی طرح ہم وطن عزیز کے مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے ۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.