اسکاٹش بورڈ نے نسل پرستی کا الزام لگانے پر کرکٹر ماجد حق پر پابندی لگا دی
بدھ 11 مارچ 2015 21:41
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ نے نسل پرستانہ ٹویٹ کرنے پر پاکستانی نژاد آل راؤنڈر ماجد حق پرورلڈ کپ کے بقیہ مچیز کھیلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
(جاری ہے)
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی ٹیم میں کھیلنے والے پاکستانی نژاد آل راؤنڈر ماجد حق نے ہوبارٹ میں سری لنکا کے خلاف کھیلنے جانے والے میچ میں نہ کھلانے پر بورڈ پر نسل پرستی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ اقلیت میں ہوں اور رنگ و نسل کو اہمیت دی جائے تو پھر وہاں اپنی جگہ بنانا مشکل ہوجاتا ہے اسی لیے وہ نسل پرستی کا شکار ہوئے ہیں۔
اسکاٹس کرکٹ بورڈ نے کرکٹر کی اس ٹویٹ کا نوٹس لیتے ہوئے اسے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور ساتھ ہی ماجد حق پر ورلڈکپ کے بقیہ میچز کھیلنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے جب کہ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کے بعد ہی اس حوالے سے مزید کوئی بیان جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ماجد حق اسکاٹ لینڈ کے ایک روزہ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں انہوں نے اب تک 60 وکٹیں حاصل کیں جب کہ تین نصف سینچریاں بھی بنا رکھی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.