پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے انچارج سینیٹر سعید غنی اور دیگر کی میاں رضاربانی کو مبارکباد
بدھ 11 مارچ 2015 23:32
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے انچارج سینیٹر سعید غنی و اراکین حبیب الدین جنیدی، لطیف مغل ،ذوالفقار قائم خانی اور منظور عباس نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل سینیٹرمیاں رضا ربانی کو سینیٹ آف پاکستان کا چیئرمین نامزد ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔ پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے سینیٹر میاں رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ نامزد کیا جانا اور حکمران ن لیگ کی طرف سے اس فیصلے کی تائید اور دیگر پارلیمانی پارٹیوں کی طرف سے حمایت ملک میں سیاسی و جمہوری نظام اور سیاسی کارکنوں کی فتح ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹر رضا ربانی نے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام اور مارشل لا ئی آمریت کے خاتمے کیلئے بیش بہا جدوجہد کی ہے اور قربانیاں دی ہیں ان کی سینیٹ چیئرمین کیلئے نامزدگی سیاسی کارکن کی جدوجہد کا اعتراف ہے ۔(جاری ہے)
سینیٹر رضا ربانی نے ملک بھر کے محنت کشوں کے مسائل پر بھی خصوصی توجہ دی اور ان کے حق کے لئے بھی جدوجہد کی اور ان کے حق میں قانون سازی کی اور ملک میں ہونے والی نجکاری کے خلاف بھی عملی جدوجہد کی۔ انہوں نے سینیٹر میاں رضا ربانی کو چیئرمین کے عہدے پر نامزد کر کے پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری، وزیراعظم میاں نوازشریف اور تمام پارلیمانی پارٹیوں کا شکریہ ادا کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین میں آزادی اظہار رائے ،آزادی صحافت کی ضمانت شہید بھٹو کی لیگیسی ہے‘ بلاول بھٹو
-
محسن نقوی ،خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ائیر پورٹ کا 2 گھنٹے طویل دورہ سہولتوں پرعدم اطمینان کا اظہار
-
لاہور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی 14 سال سزا کو کالعدم قراردیدی
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.