فیصل آباد چیمبر کے ممبران کی 1000 سی سی سے بڑی گاڑیوں کو خصوصی سٹکر لگانے کا سلسلہ شروع ہوگیا
جمعرات 12 مارچ 2015 14:08
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کرنے والے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کی 1000 CC سے بڑی گاڑیوں کو خصوصی سٹکر لگانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر رضوان اشرف نے کہا ہے کہ ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود چیمبر کے ممبران کو سڑکوں پر روک کر ان کی چیکنگ کی جاتی تھی جس کی وجہ سے نہ صرف ان کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا بلکہ ان کا قیمتی وقت بھی ضائع ہوتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی درخواست پر ڈائریکٹرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رانا انتخاب حسین نے ایک ذمہ دار افسر کی ڈیوٹی لگا دی ہے جو روزانہ فیصل آباد چیمبر میں بیٹھ کر ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کرنے والی گاڑیوں کیلئے خصوصی سٹکر جاری کریں گے جن گاڑیوں پر یہ سٹکر لگے ہونگے ان کو سڑکوں پر چیکنگ کیلئے نہیں روکا جائیگا ۔(جاری ہے)
انہوں نے چیمبر کے ممبران سے کہا ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے فور ی طور پر چیمبر سے رابطہ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے چیمبر کے پلیٹ فارم سے ممبران کو ای پولیس اسٹیشن کی سہولت کے علاوہ لرنر ڈرائیونگ لائسنس کیلئے میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے سرکاری ڈاکٹر بھی ہر جمعہ کو فیصل آباد چیمبر میں آکر میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.