یو بی جی نے مبینہ طور پر ایف پی سی سی آئی کے سٹاف کو ہراساں اور فنڈز کا ناجائز استعمال شروع کر دیا ہے‘مرتضیٰ مغل
جمعرات 12 مارچ 2015 15:16
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی)نے اپنے دعوؤں کے برعکس مبینہ طور پر ایف پی سی سی آئی کے سٹاف کو ہراساں اور فنڈز کا ناجائز استعمال شروع کر دیا ہے،ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس میں بے یقینی عروج پر ہے جہاں سٹاف کولیبر قوانین کی خلاف ورزی میں رات بارہ بجے تک بغیر اوور ٹائم یا کسی اضافی سہولت کے کام پر مجبور کیا جاتاہے ، تمام ملازمین کو روز رات گیارہ سے بارہ بجے تک انٹرنیٹ پر ایف پی سی سی آئی کے صدر کا خطاب بھی سننا بڑتا ہے جس میں انکی اپنی تعریفوں کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا۔
ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر زکریا عثمان اور اہلکاروں کے مطابق اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران کو معمولی کام کرنے پر مجبور اور مستقل ملازمین کی موجودگی میں انکی آسامیوں کے اشتہار شائع کر کے ذہنی اذیت دی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
ایف پی سی سی آئی کے صدر کے دفتر کے منیجر کو ریسپشنسٹ اور کئی دیگر افسران کو عبرت کا نمونہ بنا دیا گیا ہے جبکہ خواتین سے بدسلوکی اور دیگر حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔
تمام فیصلے فیصل آباد کا ایک بزنس گروپ ڈکٹیٹ کروا رہا ہے جبکہ نائب صدور کو عضو معطل بنا کر رکھ دیا گیا ہے جن سے فیصلوں میں رائے تک نہیں لی جاتی۔ادارے کے وسائل کو وفاداریاں خریدنے،دوستوں کی تواضع اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کا ووٹ بینک بڑھانے کیلئے لٹایا جا رہاہے۔ ایف پی سی سی آئی کی گاڑیاں ان افراد کی خدمت کیلئے وقف ہیں جنھیں اس ادارے کی موٹر سائیکل استعمال کرنے کا بھی اختیار نہیں۔یو بی جی کی قیادت نے الیکشن سے قبل بزنس مین پینل پر جو الزامات لگائے گئے تھے ان تمام کا ریکارڈ توڑ ا جا رہا ہے جو سسٹم نہیں بلکہ چہروں کی تبدیلی ہے۔ایف پی سی سی آئی کے عملہ نے وزارت تجارت اور دیگر متعلقہ اداروں ایف پی سی سی آئی کی بلڈنگ اور اسلام آباد چیمبر کے ڈسپلے سینٹر کی تعمیر میں کروڑوں کے گھپلے کرنے والے یو بی جی کے تاجر رہنماؤں کے احتساب اور موجودہ دگرگوں صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.