پاکستانی بلے بازوں کی جارحانہ انداز میں پریکٹس
جمعرات 12 مارچ 2015 20:00
ایڈلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12مارچ۔2015ء)ورلڈ کپ 2015 میں آئر لینڈ کے خلاف ہونے والے میچ سے قبل بدھ کے روز پریکٹس سیشن میں قومی بلے باز جارحانہ انداز میں کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آئے۔ سینٹ پیڑرز کالج میں شاہد آفریدی، عمر اکمل، سہیب مقصود اور مصباح الحق سمیت دیگر بلے باز ایسے اسٹروکس کھیل رہے تھے کہ لوگ اپنے بچاؤ کی خاطر ادھر اُدھر چھپ کر ٹریننگ دیکھنے پر مجبور ہوگئے ۔
مشہور اردو روزنامہ کے مطابق کئی دفعہ گیند باہر کھڑی گاڑیوں پر بھی لگی تو کبھی لوگ زخمی ہوتے ہوتے رہ گئے اور لوگوں کے لیے اپنی جان بچانی مشکل ہو گئی۔ پاکستانی بلے بازوں کا یہ جارحانہ انداز آج سے قبل کسی پریکٹس سیشن میں نظر نہیں آیا۔ محسوس ہو رہا تھا کہ تیز ترین اسٹروکس کھیلنے کی خاص ہدایت کی گئی ہے۔(جاری ہے)
پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے واضح کیا کہ پریکٹس سیشن کے دوران مار دھاڑ کی پریکٹس نہیں کروائی جا رہی تھی بلکہ بتایا جارہا تھا کہ مہارت سے کس طرح اسٹروکس کھیلے جا سکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ آئرلینڈ کے خلاف ایڈیلیڈ کا میچ فلیٹ پچ پر کھیلا جائے گا جس کے لئے کھلاڑی پُر جوش انداز میں بلے بازی کی تیاری کر رہے ہیں۔ سینئر کھلاڑی یونس خان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ میں سب کے لئے فری ہینڈ ہے، ایسا قطعی ممکن نہیں کہ میں شاہد آفریدی یا آفریدی مصباح کی طرح کھیلوں۔ ہر بلے باز کا کھیلنے کا اپنا خاص انداز ہوتا ہے۔ آج کی کرکٹ میں ساڑھے تین سو رنز بھی محفوظ نہیں رہا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.