صدر ممنون حسین کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ اوردفاع سے ملاقات، مسئلہ کشمیرپر پاکستانی موقف کی حمایت پرشکریہ ادا کیا
جمعہ 13 مارچ 2015 17:39
باکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عالمی اور علاقائی امن، استحکام و ترقی اور باہمی تعاون کے شعبوں میں پاکستان اور آذربائیجان کے خیالات میں یکسانیت پائی جاتی ہے اور وہ عالمی اور علاقائی فورموں میں ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہیں۔صدر مملکت نے یہ بات آذربائیجان کے وزیر خارجہ علمار محرم مامد یاروو سے بات چیت کے دوران کہی۔
صدر مملکت نے مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں پاکستان کے موقف کی حمایت پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان نوگونو کاراباخ کے مسئلے پر آذربائیجان کے موقف کا مکمل طور پر حامی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے دوستانہ تعلقات اور باہمی اعتماد کی اصل کامیابی یہ ہوگی کہ سیاسی نوعیت کے ان تعلقات کو تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم، ثقافت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون سے تبدیل کر دیا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.