آصف زرداری نے مفاہمتی پالیسی ، دور اندیشی ، تحمل مزاجی اور بردبادی سے ملک کو ہمیشہ سیاسی خلفشار سے بچایا ہے ،سردار ملک اسد سکندر
جمعہ 13 مارچ 2015 23:40
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و رُکن قومی اسمبلی سردار ملک اسد سکندر خان نے کہا ہے کہ سابق صدر و شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنی مفاہمتی پالیسی ، دور اندیشی ، تحمل مزاجی اور بربادی سے ملک کو ہمیشہ سیاسی خلفشار سے بچایا ہے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے اور سینیٹ چیئرمین کیلئے رضا ربانی کا انتخاب ملکی سیاسی تاریخ میں سابق صدر آصف علی زرداری کا اہم کارنامہ ہے اور انہوں نے ہمیشہ قومی اور ملک و عوام کے مفادات کو مد نظر رکھ کر فیصلے کئے ہیں ۔
رُکن قومی اسمبلی سردار ملک اسد سکندر نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ پی پی رہنما رضا ربانی کی کارکردگی بہترین اور مثالی ہے اور ان کا سینیٹ چیئرمین کیلئے انتخاب ملک و قوم کیلئے بہتر ثابت ہوگا۔(جاری ہے)
تمام سیاسی جماعتوں نے متفق ہوکر جمہوری روایات میں بڑا انقلابی فیصلہ کیا ہے جس سے ملک میں جمہوریت اب اور زیادہ مستحکم ہوگی۔ مفاہمتی سیاست کی روایت جاری رہنی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان میں جمہوریت کو قائم رکھنے میں جو کردار ادا کیا ہے وہ ملکی سیاسی تاریخ کا حصہ ہے ان کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث آج پی پی ملک کی سب سے بڑی عوامی جماعت ہے ۔ رُکن قومی اسمبلی سردار ملک اسد سکندر نے کہاکہ پیپلزپارٹی ایک چٹان ہے جسے جمہوری روایات برقرار رکھنے اور جمہوریت کی مضبوطی اور ملکی سلامتی و بقاء عزیز ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.