پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور موبائل فونز اپرینرز کا غیر تصدیق شدہ سموں کی تصدیق کے لئے تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ
ہفتہ 14 مارچ 2015 16:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور موبائل فونز اپرینرز کا غیر تصدیق شدہ سموں کی تصدیق کے لئے تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ ۔ سموں کی تصدیق کے لئے 12 اپریل کی ڈیڈ لائن برقرار ۔ 13 اپریل کے بعد تمام غیر تصدیق شدہ سمیں بند کر دی جائیں گی ۔ ہفتہ کے روز چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سموں کی تصدیق کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ۔
جنوری سے اب تک 5 کروڑ 7 لاکھ سموں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ایک کروڑ 10 لاکھ غیر تصدیق شدہ سموں کو بند کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور موبائل اپرینرز نے سموں کی تصدیق کے عمل کے لئے تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔(جاری ہے)
12 اپریل کے بعد تمام غیر تصدیق شدہ سمیں بند کر دی جائیں گی تمام صارفین سے گزارش ہے کہ 12 اپریل سے پہلے پہلے اپنی سموں کی تصدیق کروا لیں ۔
اسماعیل شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی اے نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کی خاطر اوور سیز پاکستانیوں کے زیر استعمال رومنگ شدہ سمز بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کو یہ بھی سہولت دی گئی ہے کہ وہ اپنی سم رشتہ داروں کے نام پر ٹرانسفر کروا سکتے ہیں چیئرمین پی ٹی اے نے کہا ہے کہ ملک بھر میں موبائل المینیز نے 15 ہزار سے زائد بائیومیٹرک تصدیق کے لئے مشینیں نصب کی ہیں جس سے باآسانی تمام شہری اپنی سمیں تصدیق کروا سکتے ہیں ۔ اسماعیل شاہ نے کہا ہیکہ 12 اپریل کے بعد تمام غیر تصدیق شدہ سمیں بند کردی جائیں گی اور پی ٹی اے نے صارفین کی سہولت کے پیش نظر بند ہونے والی سمیں 6 ماہ تک کسی اور کے نام پر نہ منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس سے بند ہونے والی سمیں 6 ماہ سے پہلے صارفین قریبی فرنچائز سے دوبارہ تصدیق کے بعد حاصل کر سکیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.