ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے کارکنوں کو صرف امن کی تعلیم دی ،ڈاکٹر حسن محی الدین
ہفتہ 14 مارچ 2015 17:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا ہے کہ شہداء کے بچوں نے حکومت کی طرف سے کروڑوں روپے کی پیش کش ٹھکرا کر ثابت کیا کہ شہیدوں کے خون کی قیمت نہیں ہوتی ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے کارکنوں کو صرف امن کی تعلیم دی،کوئی خوف یا لالچ ہمیں ظالمانہ نظام کی تبدیلی کی جدوجہد سے نہیں ہٹا سکتا،انقلاب کے فیصلہ کن راؤنڈ کا آغاز ہونے والاہے اس بار کارکنوں کے ساتھ ساتھ قوم کا ہر جوان اور بیٹی بھی نکلے گی ،ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے خون کا حساب لینے کیلئے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں اور آخری سانس تک لڑتے رہیں گے ۔
اسلام آباد میڈیاسیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو میں انقلاب مارچ کے شرکاء میں اسناد شجاعت کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے شرکائے انقلاب مارچ کے ساتھ ساتھ دھرنے کے زخمیوں میں بھی اسناد تقسیم کیں اور کہا کہ جس ضلع میں انقلاب مارچ کے شرکاء اورزخمی ہونگے اس ضلع میں جا کر اسناد شجاعت دیں گے اور انکی عظمت اور قربانیوں کا اعتراف کریں گے ۔
انہوں نے کہاکہ دھرنے اور انقلاب مارچ کا حصہ بننے والے کارکن عظیم ہیں۔انکی قربانیاں سیاسی تاریخ کا سنہرا باب ہیں ۔ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ دینی و قومی جذبہ سے سر شار کارکنوں نے انقلاب مارچ میں شرکت کی،۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری تو دور کی بات شہیدوں کے بچوں کے عزم کو بھی متزلزل نہیں کیا جا سکتا ،کیونکہ انکی قربانیاں کسی دنیاوی عہدے کیلئے نہیں مخلوق خدا کیلئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران سن لیں وہ انقلاب کا راستہ نہیں روک سکتے ،ڈاکٹر طاہر القادری کے فلسفہ انقلاب کے پیچھے 42سال کی علمی و فکری جدوجہد ہے ۔وہ 1972سے عوام دوست نظام حکومت کی تشکیل اور قیام کی ضرورت اجاگر کر رہے ہیں یہ انقلاب آ کر رہیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.