سرفراز احمد نے دھوکا دے دیا
اتوار 15 مارچ 2015 17:19
ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15مارچ۔2015ء)کرکٹ ور لڈ کپ پول بی کے میچ میں پاکستان 238رنز کے ہدف کے تعاقب احمد شہزاد آئوٹ ہوئے تو ون ڈاﺅن آنے والے کھلاڑی حارث سہیل تھے جنہیں تجربہ کار بلے باز یونس خان کی جگہ آئیر لینڈ کے خلاف میچ میں جگہ دی گئی تاہم وہ بدقسمتی سے سرفراز احمد کے ساتھ مس انڈر اسٹٹنڈنگ کی وجہ سے صرف تین رنز بنا کر رنز آﺅٹ ہوگئے سرفراز احمد نے تھرڈ مین اور پوائنٹ کے درمیان کٹ نکالا اس دوران دوسرے اینڈ پر کھڑے حارث سہیل نے سرفراز کو رن کیلئے کال دی جس پر سرفراز نے یس کیا اور وہ چند قدم ہی دوڑے تھے کہ فیلڈر نے گیند پکڑ لی سرفراز احمد نے گھوم کر دیکھا تو واپس لوٹ گئے لیکن حارث سہیل واپسی کی کشتی جلا چکے تھے سرفراز کے واپس لوٹ جانے پر حارث سہیل باآسانی رن آﺅٹ ہوگئے جس پر انہوں نے غصے کااظہار کیا اور پولین کی جانب چل دیئے اس طرح 126رنز پر یکے بعد دیگرے پاکستان ٹیم کے دو کھلاڑی آﺅٹ ہوگئے سرفراز احمد نے حارث سہیل کے اس طرح آﺅٹ پر چہرے سے تاثرات سے افسوس کااظہار کیا وکٹ کپ بلے باز سرفراز احمد کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں موقع دیا گیا تھا جس میں انہوں نے نہ صرف 49رنز بنائے اب دلچسپ صورتحال یہ ہے کہ حارث سہیل کے رن آﺅٹ ہونے پر ٹوئٹر پر یہ جملے لکھے جارہے ہیں کہ ”سرفراز احمد نے دھو کا دے دیا “۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.