اپنے مدمقابل سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین کا الیکشن لڑنے والے شبلی فراز اور پی ٹی آئی کے دیگر سینیٹرزکے ذریعے کوشش کرونگا کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی میں واپس آ جائے‘آئین یا سینٹ کے رول آف بزنس میں یہ شرط نہیں کہ سینٹ کا چیئر مین یا ڈپٹی چیئرمین اپنی سیاسی جماعت کے منصب سے مستعفی ہو ‘خود کو نیوٹرل رکھنے کیلئے جے یو آئی (ف) کی مرکزی سیکرٹری شپ کے اختیارات اپنی جماعت کے کسی ڈپٹی سیکرٹری کے سپرد کر دوں گا‘ سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین مولانا عبد الغفور حیدری کی اوکاڑہ کے صحافیوں سے ٹیلیفونک بات چیت
پیر 16 مارچ 2015 14:46
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ اپنے مدمقابل سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین کا الیکشن لڑنے والے سینٹر شبلی فراز اور پی ٹی آئی کے دیگر سینٹرز کے ذریعے کوشش کروں گا کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی میں واپس آ جائے‘آئین یا سینٹ کے رول آف بزنس میں یہ شرط نہیں کہ سینٹ کا چیئر مین یا ڈپٹی چیئرمین اپنی سیاسی جماعت کے منصب سے مستعفی ہو تاہم خود کو نیوٹرل رکھنے کیلئے جے یو آئی ف کی مرکزی سیکرٹری شپ کے اختیارات اپنی جماعت کے کسی ڈپٹی سیکرٹری کے سپرد کر دوں گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ کے صحافیوں سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا حیدری نے کہا کہ عوام سے ووٹ لیکر بھی اگر پارلیمانی ا داروں سے دور رہا جائے گا تو ایک طرف عوام کا اعتماد ختم ہو گا جبکہ دوسری طرف ادارے بھی کمزور ہوں گے۔(جاری ہے)
پارلیمانی اداروں سے باہر رہنے والوں کا اخر کار واپس ہی آنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں میچورٹی آگئی ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو ،کراچی میں قیام امن ہو یا سینٹ کی قیادت کا مسئلہ تمام مسائل متفقہ طور پر طے ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں چرچوں پر حملہ دہشت گردوں کا ردعمل ہے جو مذید بھی ہو سکتا ہے لیکن آخر کار پاکستان کی سیاسی جماعتیں ملکر دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر صورت جیتیں گے اور عوام کو امن و امان والا پاکستان ملے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.