آسٹریلوی بولنگ بہت مضبوط ہے ‘ مقابلہ کرنے کیلئے مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہوگی ‘سرفراز احمد
منگل 17 مارچ 2015 12:03
ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے کہاہے کہ آسٹریلوی بولنگ بہت مضبوط ہے جس کا مقابلہ کرنے کیلئے مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہوگی ایک انٹرویو میں سرفراز احمد نے کہا کہ کوارٹر فائنل میں کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں اور اس دن جو ٹیم بھی اچھا کھیلی وہ کامیاب ہوگی۔انہوں نے کہاکہ آسٹریلیااور پاکستان کے میچ ہمیشہ سخت رہے ہیں چونکہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں حالیہ ٹیسٹ سیریز جیتی تھی لہذا پریشر آسٹریلیا پر ہوگا۔
سرفراز احمد کو جب یاد دلایا گیا کہ آسٹریلوی پیس اٹیک میں بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے مچل سٹارک، مچل جانسن اور جیمز فاکنر موجود ہیں تو انہوں نے اپنے لیفٹ آرم فاسٹ بولرز بھی یاد دلوا دئیے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بھی محمد عرفان، راحت علی اور وہاب ریاض موجود ہیں جن کی بولنگ پر اچھی پریکٹس مل رہی ہے جہاں تک مچل اسٹارک کا تعلق ہے تو میں انہیں متحدہ عرب امارات میں ایک میچ میں کھیل چکا ہوں انہوں نے کہاکہ ہم میچ سے قبل اپنے ویڈیو اینالسٹ کی مدد سے آسٹریلوی بولرز کی ویڈیوز دیکھ رہے ہیں اور اسی کے مطابق تیاری کر رہے ہیں سرفراز احمد نے اعتراف کیا کہ آئرلینڈ کے خلاف میچ میں سنچری کے قریب آ کر وہ گھبراہٹ کا شکار ہوگئے تھے۔
’نائنٹیز میں آ کر میں نروس ہوگیا تھا تاہم عمر اکمل نے ہمت بندھائی اور میری سنچری ممکن بنانے کیلئے ایک اوور بلاک کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.