پاک بھارت سیریز ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گئی
منگل 17 مارچ 2015 12:50
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) بھارت پھر پاکستانی بورڈ کو دکھائے سبز باغ اجاڑنے پر تل گیا اور رواں سال کے آخر میں شیڈول مجوزہ سیریز سے جان چھڑانے کی کوششیں شروع کردیں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے حالیہ دورہ بھارت سے واپسی پر اعلان کیا تھا کہ بی سی سی آئی سے معاملات طے ہوگئے، پہلی سیریز یو اے ای میں کھیلی جائے گی لیکن بھارتی بورڈ اب بھی اپنے اسی موقف پر قائم دکھائی دے رہا ہے جس پر وہ 2009 میں تھا۔
رواں برس پاکستان سے سیریز کے حوالے سے بی سی سی آئی کے نئے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہاکہ ہم اس بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے، اس کا انحصار دونوں ممالک کے تعلقات پر ہے، بی سی سی آئی تو تمام ٹیسٹ ٹیموں کے ساتھ کھیلنے کو تیار ہے لیکن انحصار حکومتی ہدایات پر ہوتا ہے۔(جاری ہے)
بی سی سی آئی کے نئے سیکریٹری سے جب پوچھا گیا کہ کیا بورڈ یو اے ای میں پاکستان سے کھیلنے کو تیار ہے تو ٹھاکر نے کہاکہ ہم اس بارے میں بھی کچھ نہیں کہہ سکتے، پہلے یہ تو طے ہو کہ ہم نے پاکستان سے سیریز کھیلنی ہے، وینیو کا معاملہ توبعد میں آئے گا۔
بھارتی بورڈ کی آمدنی میں کمی کے بارے میں سوال پر انوراگ ٹھاکر نے کہاکہ گذشتہ کچھ عرصے میں ہم نے اپنے ملک میں زیادہ سیریز نہیں کھیلیں جس سے آمدنی کم ہوئی لیکن رواں سیزن میں زیادہ ٹیموں کی میزبانی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ بورڈ نقصان کی تلافی کرے گا۔روی شاستری کے بطور ٹیم ڈائریکٹر مستقبل کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ہمیں ورلڈ کپ کے بعد نیا کوچ تلاش کرنا ہے، شاستری کو ٹیم کے ساتھ برقرار رکھنے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، میگا ایونٹ کے بعد ہم ان سے بات کرکے ہی کوئی قدم اٹھائینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.