شرح سود میں کم از کم 2فیصد کمی کی جائے تاکہ پیداواری لاگت کم ہونے سے کاٹن انڈسٹری دوسرے ملکوں سے بہتر مقابلہ کرسکے، کاٹن جنرز
منگل 17 مارچ 2015 14:20
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء)کاٹن جنرزنے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ شرح سود میں کم از کم 2فیصد کمی کی جائے تاکہ پیداواری لاگت کم ہونے سے کاٹن انڈسٹری بین الاقوامی منڈیوں میں دوسرے ملکوں سے بہتر مقابلہ کرسکے۔چیئر مین کاٹن جنرز فورم پاکستان احسان الحق نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئندہ دو ماہ کیلیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان 21 مارچ کو کیا جا رہا ہے ملک بھر کے کاٹن جنرز نے گورنر اسٹیٹ بینک سے اپیل کی ہے کہ شرح سود میں کم از کم 2فیصد کمی کی جائے تاکہ پیداواری لاگت کم ہونے سے کاٹن انڈسٹری بین الاقوامی منڈیوں میں دوسرے ملکوں سے بہتر مقابلہ کرسکے۔
انہوں نے کہاکہ چین کی جانب سے نئی کاٹن پالیسی کا ابھی تک اعلان نہ ہونے اور یورو کی قیمت میں مسلسل کمی کے رجحان کے باعث نیویارک کاٹن ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی روئی کی قیمتوں میں مندی کا رجحان جاری رہا لیکن روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر اور پاکستان سمیت کپاس پیدا کرنے والے دنیا کے بیشتر ممالک میں روئی کے اسٹاکس میں غیر معمولی کمی کی اطلاعات اور پاکستان میں موسمی حالات کے باعث کپاس کی بوائی کی دو سے تین ہفتوں میں متوقع تاخیر کے باعث پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں کافی استحکام دیکھا جارہاہے اور توقعات کے مطابق اگر رواں ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر میں تیزی کا رجحان سامنے آیا تو یورپی یونین کے ممالک میں پاکستان سے ویلیو ایڈڈ کاٹن پراڈکٹس کی برآمدات میں تیزی کا رجحان سامنے آنے سے روئی کی قیمتوں میں مزید تیزی سامنے آ سکتی ہے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.