سانحہ یوحنا آباددہشت گردوں کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے، قیام امن کیلئے آپریشن ضربِ عضب کی حمایت ضروری ہے، قائداعظم کے چودہ نکات کے مطابق اقلیتوں کو حقوق دیئے جائیں، مذہب کے نام پر دہشت گردی کے ساتھ شراب کی خریدوفروخت پر بھی سخت پابندی ہونی چاہیے،پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کی پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر پریس کانفرنس
منگل 17 مارچ 2015 19:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا یوحنا آبادچرج کو سافٹ ٹارگٹ سمجھ کر حملہ کرنا انکی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک بھر میں بسنے والے ہندووٴں کی نمائندگی کرتے ہوئے سانحہ یوحنا آبادکی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مشتعل ہجوم کے ہاتھوں مشتبہ افراد کی ہلاکت کو بھی بلاجواز ظلم قرار دیا اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا، ڈاکٹر رمیش نے چرج کے باہر تعنیات پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس قسم کے افسوسناک واقعات کا مقصد عالمی برادری میں پاکستان کا نام بدنام کرنا ہے، مسلمانوں کی مقدس کتاب قران پاک، ہندووٴں کی کتاب گیتا اور مسیحوں کی کتاب بائبل کی تعلیمات ایک دوسرے کا احترام یقینی بنانے کی تلقین کرتی ہیں، ایک پرامن معاشرے میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو آزادی سے زندگی بسر کرنے کی اجازت ہوتی ہے،ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے نصابِ تعلیم میں سے نفرت آمیز مواد کے اخراج پر زور دیتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو باہمی تعاون تیز تر کرنے کی تلقین کی، ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر رمیش نے سپریم کورٹ کے انیس جون کے تفصیلی فیصلے برائے تحفظ اقلیتی حقوق کے فوری طور پر نفاذ کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ تمام اقلیتی مذہبی مقدس مقامات بشمول مندر، گرجاگھر، گوردوارہ، دھرم شالہ کو حکومتی سطع پر سیکیورٹی فراہم کرنی چاہیے، انہوں نے اقلیتی مقامات کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی پلان کی جلد از جلد تشکیل اور نفاذ کی اہمیت پر زور دیا، اس موقع پر صحافیوں نے قومی اسمبلی میں پیش کردہ ہندومیرج ایکٹ کے حوالے سے ڈاکٹر رمیش ونکوانی کی جدوجہد کو سراہا، ڈاکٹر رمیش کے بقول انگریزوں کے ماتحت متحدہ ہندوستان میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے چودہ نکات میں اقلیتوں کے حوالے سے مطالبہ کیا گیا تھاکہ ہر قوم و ملت کو اپنے مذہب، رسم و رواج، عبادات، تنظیم و اجتماع اور ضمیر کی آزادی حاصل ہو، ملک کی تمام مجالس قانون ساز کو اس طرح تشکیل دیا جائے گا کہ ہر صوبہ میں اقلیت کو موٴثر نمائندگی حاصل ہو ، انہوں نے قائداعظم کے چودہ نکات کومدنظر رکھتے ہوئے موجودہ ملکی حالات میں اقلیتوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
’’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
سپیکر قومی اسمبلی کا چلاش میں بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہارافسوس
-
چیئرمین سینیٹ کامتحدہ عرب امارات کے صدر کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پراظہارتعزیت
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا چلاس بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار
-
وزیراعظم کا شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پراظہارافسوس
-
صدرکا چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس
-
اسحاق ڈار کی 15 ویں اسلامی سربراہی اجلاس کی تیاری کیلئے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت، پاکستان بیورو آف وزرائے خارجہ کی تیاری کے اجلاس کا نائب صدر منتخب
-
وزیرداخلہ اور وزیر ایوی ایشن و دفاع خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور کادورہ، مسافروں کے لئے سہولتوں میں اضافے کی ہدایت
-
دورہ ِ سعودی عرب کی بہترین تیاری کیلئے تمام متعلقہ وزراء اور افسران کی کوششیں قابل تحسین ہیں،وزیر اعظم
-
جو لوگ ہمارے مینڈیٹ چور ہیں ان کے علاوہ سب سے بات ہو گی،بیر سٹر گوہر
-
سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اورمغربی ایشیا کے دیگرممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں نمایاں کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.