پاک افغان سرحد پر مارٹر گولہ گرنے سے باجوڑ سے تعلق رکھنے والی خاتون اور دو بچے شدید زخمی
منگل 17 مارچ 2015 20:46
باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) پاک افغان سرحد پرافغان صوبہ کنڑ کے قریب مارٹر گولہ گرنے سے باجوڑ کی رشتہ داروں کے ہاں ملنے جانے والی خاتون اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمی خاتون او ربچے رشتہ داروں سے ملنے کے لئے صوبہ کنڑ جارہے تھے ۔ علاج معالجے کیلئے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق باجوڑایجنسی کے تحصیل ماموند علاقہ زگئی سے تعلق رکھنے والے ایک خاتون اور دو بچے افغان صوبہ کنڑ میں مقیم اپنے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے افغانستان کے صوبہ کنڑ جارہے تھے کہ پاک افغان بارڈر پر نامعلوم سمت سے آنیوالا مارٹر گولہ گرنے سے شدید زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں کو علاج کیلئے باجوڑایجنسی کے ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیاگیاہیں ۔ زخمیوں میں سلمیٰ دختر مسافر ، عابد ولد مسافر اور زوجہ مسافر شامل ہیں ۔ زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیاگیاہیں ۔ پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑایجنسی محمد یحییٰ اخونزادہ نے ہسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت کی اور زخمیوں میں نقد امداد ی رقوم تقسیم کی اورزخمیوں کے مفت علاج معالجے کی ہدایات جاری کی ۔انہوں نے ڈاکٹروں پر زوردیاکہ وہ زخمیوں کے علاج معالجے پر خصوصی توجہ دیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.